ہجر ت نبو ی ﷺ کے مشقی سوالات کے جوابات


     ہجر ت نبو ی ﷺ  کے مشقی سوالات کے جوابات

سوال1:      ہجر ت نبو ی ﷺ سے کیا مرا دہے ؟

جواب:                    ہجر ت نبوی ﷺ سے مرا د وہ ہجر ت ہے جو آپ ﷺ نے نبو ت کے تیر ھو یں سال کے آغا ز میں اللہ کے حکم سے مکہ سے مد ینہ کی طر ف فر ما ئی تھی ۔

سوال2:      حضرت امیر ؓ سے کو ن سی شخصیت مرا د ہے ؟         

جواب:                    حضرت امیر ؓ سے مر ا د حضرت علی ؓ ہیں۔

سوال3:      رسول پاک ﷺ نے نبو ت کے کو ن سے سال ہجر ت فر ما ئی ؟

جواب:                    رسول پاک ﷺ نے نبو ت کے تیر ھویں سال مےں مکہ سے مد ینہ کی طر ف ہجر ت فر ما ئی۔

سوال4:      رسول پاک ﷺ نے حضرت علی ؓ سے کےا ارشا د فر ما یا ؟

جواب:          رسول پاک ﷺ نے جناب امیر حضرت علی ؓ کو بلا کر فر ما یا :"مجھ کو ہجر ت کا حکم ہو چکا ہے ، میں آج مد ینے رو انہ ہو جا ں گا ، تم میر ے پلنگ پر میر ی چا در اوڑھ کر سو رہو ، صبح کو سب کی اما نتیں جا کر واپس دے آنا ۔ "

سوال5:      حضرت اسما ءکون تھیں ؟

جواب:          حضرت اسما ءؓ حضرت ابوبکر ؓ کی بیٹی تھیں ۔ جب نبی پاکﷺ مکہ سے ہجر ت کر کے مد ینہ جا رہے تھے اور غا ر ثو ر میں قیام کیا تھا تو حضرت اسما ءؓ حضرت محمد ﷺ اورحضرت ابو بکر ؓ کو تین دن کھا نا پہنچا تی تھیں ۔

سوال6:      قریش نے رسول پاک ﷺ اور حضرت ابو بکر ؓ کو گر فتا ر کر نے کا کےا انعام مقرر کیا ؟

جواب:          قریش نے اشتہا ر دیا کہ جو شخص محمد ﷺ کو یا ابو بکر ؓ کو گرفتا ر کر کے لا ئے گا ، اس کو ایک سو اونٹ انعام دیا جا ئے گا۔

سوال7:      سرا قہ بن حجشم کےسے تا ئب ہو ا ؟

جواب:          سرا قہ بن حجشم نے عین اس حالت میں آپ ﷺ کو دےکھ لیا جب آپ ﷺ رو انہ ہو رہے تھے ۔وہ گھو ڑا دو ڑا کر قریب آیا لیکن گھو ڑے نے ٹھو کر کھا ئی ، وہ گر پڑا ، تر کش سے فا ل کا تیر نکالا کہ حملہ کر نا چاہے یا نہیں ؟ جو اب میں نہیں نکلا ۔ دو با رہ گھو ڑے پر سو ار ہو ا اور آگے بڑ ھا۔ اب کی با ر گھو ڑے کے پا ں گھٹنوں تک زمین میں دھنس گئے دو با رہ فال نکالنے پر بھی جو اب نہ میں آیا تو وہ ہمت ہا ر گیا ۔

سوال8:      ہجرت کے دوران غار میں آپ اور حضرت ابو بکر صدیق ؓ نے کس خوراک پر گزارہ کیا؟

جواب:          ہجرت کے دوران غارِثور میں حضرت ابو بکر صدیق ؓ کا غلام عامر بن فہیرہ بکریاں چرا کر لاتا اور آپ اور حضرت ابو بکر صدیق ؓ ان کا دودھ پی لیتے۔ تین دن تک صرف یہی غذاتھی، لیکن ابنِ ہشام نے لکھا ہے کہ روزانہ شام کوحضرت اسماءؓ گھر سے کھانا پکا کر غار میں پہنچا آتی تھیں۔

سوال9 :     سراقہ بن جحشم کو کس نے فرمانِ امن لکھ کر دیا؟

جواب:          سراقہ بن جحشم کو فرمان امن‘حضرت ابوبکر صدیقؓ کے غلام ”عامر بن فہیرہ“ نے چمڑے کے ٹکڑے پر لکھ کر دیا۔

سوال10: مولانا شبلی نعمانیؒ کی کوئی سی دو تصانیف کے نام لکھیے۔

جواب:          مولانا شبلی نعمانی ؒ متعدد تصانیف ہیں۔اہم تصانیف میں : شعر العجم، الفاروق ؓ ، المامون، سیرة النعمان، الغزالی، سوانحِ مولانا روم، سفرنامہ روم ومصر وشام، اور سیرة النبی شامل ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے