سبق نمبر2: مرزا غالب کے عادات وخصائل ، مصنف کا تعارف

سبق نمبر2:                               مرزا غالب کے عادات وخصائل

مصنف کا نام:  مولانا الطاف حسین حالیؔ

تصنیف کا نام:  یادگارِ غالبؔ

تعارف:۔

          الطاف حسین حالی 1837 ءمیں پانی پت میں پیدا ہوئے۔ ان کے اجداد غیاث الدین بلبن کے زمانے میں ہندوستان آئے۔ نو برس کے تھے کہ والد کا انتقال ہو گیا۔ بھائیوں نے پرورش کی۔ تعلیم کی تکمیل دہلی کے عالموں کی صحبت میں ہوئی۔ غالب اور شیفتہ کی صحبت سے بطورِ خاص فیض یاب ہوئے۔ سر سّید سے بھی تعلق ِخاطر قائم ہوا۔ شیفتہ اور غالب کے انتقال کے بعد، لاہور آئے اور یہاں پنجاب بُک ڈپو میں ملازمت کر لی۔جدید طرز کی نظمیں لکھیں اور اردو شاعری کی اصلاح کا بیڑا اٹھایا۔ 1887 ءمیں سرکار ِ حید رآباد سے سو روپیہ ماہوارر وظیفہ مقرر ہو گیا تو ملازمت ترک کر کے باقی عمر تصنیف و تالیف میں بسر کر دی۔ آپ کا انتقال 1914 ءمیں ہوا۔

نثری خوبیاں:۔

          حالی کے اسلوب بیان کی سب سے نمایاں خوبی مدعا نگاری ہے۔ حالی کی غرض ، اپنے مضمون کو ادا کرنے اور مطالب کو وضاحت سے پیش کرنے کے سوا کچھ نہیںہوتی۔ ان کی نثری تحریروں میں اعتدال و توازن کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔ بے جا اختصار اور بے جا طوالت سے اجتناب کرتے ہوئے ، عبارت کو دلکش ، سادہ اور مدلّل بنانے میں ، حالی اپنی مثال آپ ہیں۔

تصانیف:۔

          حالی کی مشہور کتابوں میں حیات جاوید، یادگارِ غالب، حیات سعدی، مقدمہ شعر وشاعری اور مدو جزرِ اسلام شامل ہیں۔آپ کی کتاب مدوجزرِ اسلام ”مسدس ِ حالی “ کے نام سے بے حد مقبول ہوئی۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے