اہم
اقتباس اور سیاق وسباق کے حوالے سے اس کی تشریح
یہ سوال بورڈ کے پیپر میں پانچ نمبر کے لیے پوچھا جاتا ہے ۔ اس سوال میں سیاق و سباق اگر نہ پوچھا جائے تو چار خط کشیدہ الفاظ کے معانی پوچھے جاتے ہیں۔ آپ کی راہنمائی کے لیے دونوں طریقہ سے اقتباس /نثرپارے کو حل کیا گیا ہے۔ اگر کوئی سوال ہو تو نیچے کمنٹس بکس میں پوچھ سکتے ہیں۔
اقتباس 1 :
اس بنا پر جنابِ امیر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ
عنہ کو بلا کر فرمایا: ”مجھ کو ہجر ت کا حکم ہو چکا ہے، میں آج مدینے روانہ ہو جاوں
گا، تم میرے پلنگ پر میری چادر اوڑ ھ کر سو رہو، صبح کو سب کی امانتیں جا کر واپس
دے آنا۔ “ یہ سخت خطرے کا موقع تھا۔ جنابِ امیرؓ کو معلوم ہو چکا تھا کہ قریش آپ
کے قتل کا ارادہ کر چکے ہیں اور آج رسول ﷺ کا بسترِ خواب قتل گاہ کی زمین ہے، لیکن
فاتحِ خیبر کے لےے قتل گاہ فرشِ گُل تھا۔
حوالہ متن:
یہ اقتباس سبق ” ہجرت نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم “سے لیا گیا ہے جو کہ
”مولانا شبلی نعمانی ؒ“کی مشہور تصنیف ”سیرة النبی “سے ماخوذہے۔
(نوٹ:یہ چیز واضح کر لیں کہ
سبق کا عنوان اور مصنف کا نام لکھنے کو ہی ”حوالہ متن “کہا جاتا ہے یہ الگ سے کوئی
چیز نہیں ہوتی۔ درج بالا طریقے کے علاوہ ایک طریقہ یہ بھی ہے)
سبق
کا عُنوان : ہجرت نبوی صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم
مصنف
کا نام :
مولانا شبلی نعمانی ؒ
خط کشیدہ الفاظ کے معانی:
الفاظ معانی الفاظ معانی
قتل گاہ قتل کرنے کی جگہ فرش گل پھولوں
کا فرش
فاتحِ
خیبر حضرت علیؓ کو کہا
جاتا ہے۔ جناب امیر ؓ حضرت علی ؓ
سیاق و سباق:۔
زیرِ تشریح اقتباس مذکورہ سبق کے ابتدائی حصے سے
لیا گیا ہے۔ اس سبق میں مولانا شبلی نعمانی ؒ نے رسول پاک کی مکہ سے مدینہ ہجرت کے
واقعات اور تبلیغ اسلام میں پیش آنے والی ابتدائی مشکلات کو بیان کیا ہے۔کفار مکہ
نے آپ کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ اللہ کی طرف سے آپ کومدینہ کی طرف ہجرت کا حکم ہوا۔
تشریح طلب اقتباس کے بعدذکر ہے کہ آپ نے حضرت ابو بکرؓ کے ہمراہ تین راتیں غار ثور
میں قیام کیا۔سراقہ بن جحشم نے تعاقب کیا لیکن تائب ہوا اور آپ مدنیہ پہنچ گئے
جہاں بڑی شدت سے آپ کا انتظار ہو رہا تھا۔
اقتباس کی تشریح:۔
مولانا
شبلی نعمانی ؒ کا شمار اردو کے بڑے نثر نگاروں میں ہوتا ہے۔ تشریح طلب اقتباس میں
مولانا نے تبلیغ اسلام کے دوران پیش آنے والی ابتدائی مشکلات بیان کرتے ہوئے رقم
طراز ہیں کہ قریش کو آپ سے حد درجے کی دشمنی تھی۔ وہ آپ کو قتل کرنے کے منصوبے بنا
رہے تھے۔کفار مکہ نے آپ کے گھر کا محاصرہ کر لیا تھا۔اہل عرب زنانہ مکان کے اندر
داخل ہونا بُرا سمجھتے تھے اس لےے باہر ٹھہر ے رہے ۔قریش کو آپ سے دشمنی بھی تھی
مگر اس کے باوجود وہ لوگ آپ کی دیانت پر پورا اعتماد کرتے تھے یہ ہی وجہ تھی کہ اس
وقت بھی آپ کے پاس ان کا بہت سا سامان بطور امانت پڑا ہوا تھا۔ آپ کو اللہ کی طرف
سے قریش کے ارادے کی خبر پہلے سے ہو چکی تھی اس لےے آپ نے حضرت علیؓ کو بلا کر
فرمایا کہ مجھے اللہ کی طرف سے ہجر ت کا حکم ہو چکا ہے۔ میں آج ہی مدینہ روانہ ہو
جاوں گا۔ تم میرے پلنگ پر سو جانا اور صبح کے وقت سب کی امانتیں ان کے اصل مالکوں
کو واپس کر دینا۔یہ ایک سنگین اور خطرناک صورتحال تھی۔ حضرت علیؓ کو بھی علم تھا
کہ قریش نے حضور ﷺ کے قتل کا ارداہ کیا ہے۔ آج رات رسول ﷺ کا بستر قتل گاہ ہو گا لیکن
حضرت علی ؓ کو حضور ﷺ سے بہت محبت تھی۔ لیکن فاتح خیبر مراد حضرت علیؓ کے لےے وہ
قتل گاہ پھولوں کی سیج تھی۔حضرت علیؓ نے یہ فریضہ بغیر خوف کے انجام دیا۔
0 تبصرے