سبق نمبر1: ہجرتِ نبوی
ﷺ
مصنف کا نام: مولانا شبلی نعمانیؒ
تصنیف کا نام: سیرۃالنبی
ﷺ
مولانا شبلی نعمانیؒ |
مصنف کا تعارف: ۔
مولانا شبلی نعمانی ؒ 1857 ءمیں قصبہ بندول ، ضلع اعظم گڑھ ،بھارت میں پیدا ہوئے۔
آپ کے والد کا نام شیخ حبیب اللہ تھا۔مولانا شبلی کچھ عرصہ وکالت کی پھر علی گڑھ کالج میں فارسی کے استاد مقرر ہو گئے۔ وہاں انھیں سر سّید، حالی ، محسن الملک اور آرنلڈ کی صحبت سے مستفیدہونے کا موقع ملا۔1892ءمیں آرنلڈ کے ساتھ شبلی نے مصر ، شام قسطنطنیہ اور دوسرے اسلامی ممالک کا سفر کیا۔ لکھنو میں ”ندوة العلما“ کا قیام آپ کی کوشش سے ہوا۔ اخیرعمر میں اعظم گڑھ میں انھوں نے ایک عظیم ادارہ ”دارالمصنّفین“ قائم کیا جو آج بھی کام کر رہا ہے۔ آپ کی وفات 1914 ءمیں ہوئی۔
نثری خوبیاں:۔
شبلی
شاعر بھی تھے، لیکن ان کی شہر ت کا مدار زیادہ تر اُن کی نثر پر ہے۔ ان کا شمار
اردو کے بڑے نثر نگاروں میں ہوتا ہے۔ شبلی نے اگرچہ مختلف موضوعات مثلاً: تاریخ ،
تنقید، سوانح ، سیرت، تذکرہ ، ادب، معاشرت ، عقائد ، تصوف اور سیاست پر قلم اٹھایا
مگر ان کے طرز اظہار میں ادبیت کی شان موجود ہے۔ جوشِ بیان، ، ایجاز واختصار، روانی
وبرجستگی، محققانہ انداز،غنائیت اور شعریت ان کے اسلوبِ بیان کی نمایاں خصوصیات ہیں۔
تصانیف:۔
شبلی کی متعدد تصانیف ہیں۔
اہم تصانیف میں : شعر العجم، الفاروق ؓ ، المامون، سیرة النعمان، الغزالی، سوانحِ
مولانا روم، سفرنامہ روم ومصر وشام، اور سیرة النبی شامل ہیں۔
0 تبصرے